1760

بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ممتا کی عظمت کو سلام ( واقعہ نمبر 1760 )
کالج میں ثقافتی تقریبات پر مشتمل ایک ہفتہ منایا گیا۔ میں نے دیکھا کہ ایک اسپیشل چائلڈ تقریبا ہر مقابلے میں اسٹیج پر آرہی ہیں۔ کسی مقابلے میں انہوں نے صرف ایک منٹ کے لیے کچھ پیش کیا کسی میں صرف اسٹیج پر آکر واپس چلی گئیں۔
عام طور پر بچے اپنی پسند کے ایک یا دو مقابلوں میں ہی حصہ لیتے ہیں لیکن یہ اسپیشل چائلڈ ہر مقابلے میں شریک ہو رہی تھیں۔ مجھے معلوم یہ ہوا کہ ان کی والدہ ہر روز انہیں خود تیار کرتی ہیں، کالج لاتی ہیں اور بوقت ضرورت اسٹیج پر ساتھ میں پہنچ جاتی ہیں۔
ممتا، تیری عظمت کو سلام۔
اللہ پاک والدین کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
عبدالماجد انصاری
‐-------------- ‐-------------- ‐--------------