بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
کون سے تعلیمی ادارے تعلیم و تربیت کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں؟ میں اکثر اس سوال کا جواب ڈھونڈتا تھا۔ ایک دن ایک مقرر صاحب نے صرف ایک جملے میں ایک اہم وجہ بتادی۔ "جس تعلیمی ادارے کے پرنسپل، ہیڈماسٹر، سُپر وائزر اور اساتذہ بچوں کو مطالعے کے لیے وقتاً فوقتاٌ کوئی کتاب کی سفارش نہ کریں وہ ادارہ اور اس سے منسلک تمام افراد تعلیمی اور تربیتی جمود کا شکار ہو جاتے ہیں۔" مطالعہ زندگی کی جان ہے پہچان ہے۔ اس موقع پر میں قارئین سے مودبانہ گزارش کرتا ہوں کہ برائے مہربانی ہمیشہ کم از کم ایک کتاب کا مطالعہ کرتے رہیں اور بچوں کو بھی مطالعہ کی ترغیب دیتے رہیں۔
( کسی بھی زندہ یا مردہ مادے matter کی سب سے چھوٹی اکائی electron ہے, جو ایک ملی میٹر کا 1/1000000000000000 واں حصہ ہے۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی