بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ سے ان کی آفس میں تربیت کے عنوان پر گفتگو ہورہی تھی۔ انہیں ایک فون آیا اور ان کی باتوں سے سمجھ میں آیا کہ کسی طالب علم کے سرپرست ان سے اسکول کے متعلق بنیادی سوالات کررہے جیسے اسکول کے اوقات کیا ہیں، یونی فارم کب ملے گا؟ کلاس ٹیچر کون ہیں؟ انہوں نے نرم لہجے میں سمجھایا کہ ساری معلومات کے لیے آپ اسکول آجائیں، اپنی آسانی کے لیے فون پر ہی سب معلومات پوچھنا مناسب نہیں ہے۔
فون کی وجہ سے بہت سہولت ہو گئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ ہر معاملے میں بغیر کوشش کیے آسانی کی خاطر مصروف ترین اعلی عہدیداران کو پریشان کیا جائے۔ سرپرست حضرات کو تو ویسے بھی ہر مہینے کم از کم ایک مرتبہ اسکول جانا ہی چاہیے۔
( نیند کے دوران دماغ زیادہ فعال ہوتا ہے۔)


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی