بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

ارے آپ نے میری باتیں کیوں پکڑ لی ہیں؟ میں نے تو بس یوں ہی کہہ دیا تھا۔ چلتے چلتے جب میں نے یہ جملہ سُنا تو مجھے بولنے والے شخص کے پچھتاوے کا احساس ہوا۔ ساتھ ہی یہ بھی سمجھ میں آیا کہ کبھی کبھی بے خیالی میں اور غیر ارادتاً کچھ کہہ دینے سے بھی معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے یوں ہی کچھ کہا ہے لیکن سُننے والے کو کیا یہ بات سمجھ میں آئی ہے کہ جو کچھ بولا گیا ہے وہ سنجیدگی سے نہیں بلکہ مذاقاً یا یوں ہی کہا گیا ہے۔ اگر سُننے والے نے اسے سنجیدگی سے لے لیا اور پکڑ لیا تو تعلقات میں کشیدگی آنا لازمی ہے۔ اس لیے بولتے وقت بہت دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ تیر کمان سے اور لفظ زبان سے نکل جائیں تو واپس نہیں لیے جاسکتے ہیں۔

( انسانی جسم 100 ٹریلین سیل پر مشتمل ہے۔)

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی