بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک صاحب کی عیادت کے لیے جب میں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ان کے صاحبزادے انہیں نلکی سے ناک کے ذریعے مائع غذا کھلا رہے ہیں۔
تھوڑی ہی دیر میں ایک اور صاحب عیادت کے لیے تشریف لائے۔ جب میں نے صاحبزادے کی خدمت کی تعریف کی تو انہوں نے کہا کہ چوں کہ انہوں نے اپنے ماں باپ کی خدمت کی تھی اسی کرنی کا پھل ہے کہ آج ان کے بیٹے ان کی خدمت کررہے ہیں۔
انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ زندگی کا صاف اور سیدھا اصول ہے کہ اِس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے۔
( ہماری انگلیوں میں ایک بھی عضلات نہیں ہوتے ہیں۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی