بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک موقر تعلیمی ادارے کے ایک سنجیدہ اور فکر مند استاد نے ایک دن فون پر پوچھا کہ چھٹیوں میں بچوں کی اخلاقی تربیت کیسے کی جائے؟
عرض کیا گیا " سلام کو عام کرو " کے تحت بچوں سے یہ کہا جائے کہ وہ چھٹیوں میں جن کو بھی سلام کریں، گنتے جائیں اور چھٹی ختم ہونے کے بعد اسکول کے پہلے دن آکر استاد کو کُل سلام کی تعداد بتائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے سب سے زیادہ سلام کس فرد کو کیا، امی کو، ابو کو، بھائی بہن کو، دوست کو، کسی رشتے دار کو یا کسی اور کو؟ سب سے زیادہ تعداد میں سلام کرنے والے بچوں کو انعامات دیے جائیں گے۔
( شیر خوار بچے تقریباً 300 ہڈیوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی