بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

پیدل چلتے وقت میں نے دیکھا کہ ایک نوجوان زور زور سے چلا رہا ہے اور گالیاں بک رہا ہے۔ ماجرا کیا ہے؟ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ خود ہی بولا کہ بے وقوف لوگ راستہ روک کر کھڑے ہو جاتے ہیں دوسروں کو راستہ کیوں نہیں دیتے؟
اوہ! اتنی ذرا سی بات اور غصہ ساتویں آسمان پر۔ اس نوجوان کے ساتھ اس کی بیوی اور پانچ چھ سالہ بچی بھی تھی۔
ایسی بدزبانی اور غصے سے وہ اپنی فیمیلی  کو عملی طور پر جو سکھا رہے ہیں بعد میں اس پر خون کے آنسو روئیں گے۔ بچے ہمارے قول سے زیادہ ہمارے عمل سے سیکھتے ہیں۔
( ہمارا بون میرو ہر ایک سیکنڈ میں تقریباً 2.5 ملین نئے سرخ خون کے خلیات پیدا کرتا ہے۔)

ڈاکٹرعبدالماجدانصاری

ڈائریکٹر گڈ کیریکٹر کمپنی