بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
پہاڑ کے دامن میں ( واقعہ نمبر 2010 )
سر، کل شام میں میرے مکان پر آپ کی دعوت ہے۔ کس خوشی میں؟ بس کچھ دوستوں کو بلایا ہے۔ ٹھیک ہے میں آجاوں گا۔ آپ پتہ بھیج دیں۔
جب میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اس محلے میں پہنچا تو معلوم ہوا کہ بلڈنگ پہاڑ کے دامن میں اوپر ہے۔ ہم دونوں پائیریاں چڑھنے لگے۔ تنگ راستہ اور چاروں طرف چھوٹے چھوٹے مکانات۔ جب منزل پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ کئی منزلے کی بلڈنگ کی ٹیریس پر لفٹ سے جانا ہے۔ ٹیریس سے سارا شہر دکھائی دے رہا تھا۔
میں سوچ رہا تھا کہ لوگ کہاں اور کیسے کسمپرسی کے حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ روزانہ پہاڑ چڑھنا ان کی مجبوری اور معمول ہے۔ یا اللہ تیرا بے شمار شکریہ کہ ہم پر کروڑوں احسانات ہیں اور بے شمار نعمتیں میسر ہیں۔ ( اوسط عمر کے دوران انسانی دل 2.5 سے 3 بلین بار دھڑکتا ہے۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی