بسم اللہ الرحمن الرحیم
Lets multiply GOODNESS
میرے ایک شناسا کو کسی شئے کی ضرورت تھی۔ اتفاق سے وہ چیز ایک دوسرے شناسا کے پاس تھی۔ میں نے فون کیا تاکہ معلوم کرکے فریقین کو بتادوں۔ فون پر بتایا گیا کہ وہ چیز اتنی رقم کے عوض کسی کو دے دی گئی ہے۔ بعد میں مجھے باوثوق ذریعے سے معلوم ہوا کہ انہوں نے غلط رقم بتائی تھی۔
یہاں جھوٹ بولنے کی کوئی وجہ نہیں تھی پھر بھی شاید عادتاً غلط بیانی کی گئی۔ کسی کو اگر جھوٹ بولنے کی لت لگ جائے تو بلا ضرورت بھی جھوٹ بول دیتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ جھوٹ بولنے کی عادت مضبوط ہو جائے، ہمیشہ صرف سچ بولنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
( انسانی جسم کی خون کی نالیاں زمین کے گرد دو بار سے زیادہ لپیٹی جاسکتی ہیں۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گڈ کیریکٹر کمپنی