بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک ادارے میں جب ملازمین سے گفتگو ہورہی تھی تو میں نے دیکھا اور محسوس کیا کہ ایک صاحب سب کے درمیان میں ہوتے ہوئے بھی خاموش اور لاتعلق ہیں۔ آس پاس میں کیا ہورہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے ان سب سے ان کا کوئی سروکار ہی نہیں ہے۔
ہوسکتا ہے کہ وہ کسی وجہ سے اداس ہوں یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ سب سے ناراض ہوں۔
اگر وہ رنجیدہ ہیں تو ساتھیوں کا یہ فرض ہے کہ ان کی دلجوئی کریں اور اگر وہ سب سے ناراض ہیں تو انہیں بھی اور باقی ساتھیوں کو چاہیے کہ جلد از جلد ایک دوسرے کی خفگی دور کریں اور رشتے کو استوار کریں۔
( ہمارے جسم میں 100,000 میل (1,60,000 کلومیٹر) لمبی خون کی نالیاں ہوتی ہیں۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گڈ کیریکٹر کمپنی