بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 


لوگ فلاحی کاموں میں دلچسپی کیوں نہیں لیتے؟ کیا پیسہ درکار ہوتا ہے اس لیے؟ لیکن پیسے کے علاوہ وقت اور صلاحیتوں کے ذریعے بھی سماجی خدمات انجام دی جاسکتی ہیں۔ ایک ویڈیو میں فاضل مقرر صاحب نے فرمایا کہ "ٹائم از منی" سوچ کی وجہ سے بیشتر افراد فلاحی امور سے اجتناب برتتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ اگر کسی کام میں میرا کچھ وقت استعمال ہو تو مجھے بدلے میں پیسہ ملنا چاہیے۔ جہاں زیادہ پیسہ ملے وہاں اپنا وقت استعمال کیا جائے۔
فلاحی کاموں کے بدلے میں پیسہ تو نہیں ملتا لیکن برکت، سکون، امن، خوشحالی، نیک نامی حاصل ہوتی ہے، معاشرے میں بہتری آتی ہے۔ اس لیے آج سے ٹائم از منی کہنا بند کردیں اور کہیں ٹائم از پریشئیس اینڈ اٹ از اویلیبل فار ایوری ون اینڈ ایوری ورک انکلیوڈنگ سوشل ورک۔ (برقی تحریکیں اور اعصابی سگنل جسم میں 250 میل فی گھنٹہ (400 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑتے ہیں۔)


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،

ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی