بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک مجلس میں ایک صاحب لوگوں سے گھلنے ملنے کی بجائے الگ تھلگ رہے۔ معلوم ہوا کہ انہیں کسی نے یہ کہہ دیا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔
یہ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسا کہنا نہیں چاہیے۔ کیا پتہ کس انسان کی اللہ کے نزدیک کیا حیثیت ہے؟
مذاق میں بھی خود کو برتر اور دوسروں کو کمتر سمجھنا نادانی اور بے وقوفی ہے۔ ہمیں تو ہر چھوٹے بڑے کو ساتھ لینا اور خود کو سب سے کمتر سمجھنا چاہیے۔ میر نے کہا ہے
یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہائے
سو بھی اک عمر میں ہوا معلوم
( انسانی دماغ اپنی زندگی کے پہلے سال کے دوران سائز میں تین گنا بڑھ جاتا ہے۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی