بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک ادارے کی راہداری کی دیوار پر خوبصورت فریم میں ایک قول زریں لکھا تھا۔
Don't stop when you are tired, stop when you are done.
اس وقت مت رُکیے جب آپ تھک جائیں بلکہ اس وقت رُکیے جب آپ کا کام مکمل ہو جائے۔
واہ کیا بات ہے۔
اکثر افراد اپنی تھکن اور بے صبری کی وجہ سے کام ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس سے ان کی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ بعد میں دوبارہ صفر سے شروعات کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے کاش ہم ہر ادھورے کام کو مکمل کرکے ہی دم لیں۔
( جاگتے وقت دماغ 12 سے 25 واٹ کے درمیان بجلی پیدا کرتا ہے جو ایک چھوٹے لائٹ بلب کو طاقت دینے کے لیے کافی توانائی ہے۔)
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی