بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

نائی کی دکان پر ایک خاتون اپنے ایک سالہ بیٹے کے سر کے بال کٹوانے کے لیے آئیں۔ نائی جب تک اوزار نکالتے، خاتون نے بچے کو کرسی پر بٹھادیا اور اس کے ہاتھ میں موبائل تھمادیا۔ بچہ منہمک رہا اور سر کے بال صاف کردیے گئے۔ بظاہر یہ آسان اور موثر حل ہے لیکن یہ بہت خطرناک، نقصان دہ، مضر، تشویشناک، بے وقوفانہ، غیر سمجھدارانہ، طفلانہ، احمقانہ، بچکانہ، غیر مفید، وقتی اور غیر دانشمندانہ حل ہے۔ بال کی حجامت کے ساتھ بچے کے مستقبل کی حجامت ہوگئ۔
کئی ممالک میں چودہ سے سولہ سال کے بچوں کے لیے موبائل مکمل طور پر منع کیا جارہا ہے اور ہم ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں میں بھی موبائل کی لت لگاتے جارہے ہیں۔
( انسانی دماغ کی قوت یادداشت ایک پیٹا بائٹ سے ڈھائی پیٹا بائٹ ( یعنی ۱ ملین سے ڈھائی ملین گیگابائٹ) ہوتی ہے۔ اس میں لگاتار تین سو سال کی ویڈیو ریکارڈنگ سماسکتی ہے۔)


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی