بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

بین الاقوامی سطح کے پبلک اسپیکنگ مقابلے میں ایک امیدوار نے فرمایا کہ جب ہمیں ناکامیوں کا سامنا ہو تو مایوس ہونے کی بجائے ہمیں خود سے کہنا چاہیے کہ "جو ہے وہ ہے اور جو نہیں ہے وہ نہیں ہے" اس سوچ سے ہمیں صدمے سے اُبھرنے میں مدد ملتی ہے اور ہم دوبارہ ہمت سے آگے بڑھ کر نئے راستے، نئی منزل کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی دو بڑی ناکامیوں کا ذکر کیا اور تالیوں کی گونج میں بتایا کہ اس ایک جملے نے مجھے دوبارہ ہمت سے اُٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا اور آج میں  عالمی سطح کے مقابلے میں آپ سب کے سامنے موجود ہوں۔
ہار دراصل ہار نہیں ہوتی وہ تو نئی جیت کی بنیاد ہوتی ہے بس ہمیں ہمت نہیں ہارنا چاہیے۔
( انسانی دماغ میں تقریباً 86 بلین نیوران ہوتے ہیں۔) 


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹرکمپنی