بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
لوکل ٹرین میں میرے سامنے ایک نوجوان کی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا دیکھا۔I will conquer the whole world TOMORROW.
میں پوری دنیا کو فتح کروں گا، کل۔
جملے کے نیچے گہری نیند میں سوئے ہوئے ایک آدمی کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی۔
یہ جملہ اور تصویر ہماری زندگی کے ایک بڑے المیے کا کھلا اظہار ہے۔ ہم میں سے بیشتر آج اور ابھی آرام کرنے کو پسند کرتے ہیں اور محنت کو مستقل کے لیے اُٹھا رکھتے ہیں۔ بڑے بڑے خواب ضرور بُنتے ہیں لیکن ان کے حصول کے لیے درکار محنت کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ قول و فعل کا یہی تضاد ہماری پسماندگی کی اصل وجہ ہے۔
آئیے آج خواب دیکھیں اور آج ہی اس کے حصول کے لیے کمر کَس لیں۔ مثلا بچوں کی اخلاقی تربیت کرنی ہے اور آج سے ہی شروعات کرنی ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی