بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک ماہر تعلیم نے باتوں باتوں میں بتایا کہ ایک ہائی اسکول کے ذمہ داران ان کے پاس کالج کی شروعات کی افتتاحی تقریب کا دعوت نامہ لے کر آئے تھے۔ سر نے ان سے پوچھا کہ آپ حضرات ہائی اسکول کے ساتھ کالج کی جو شروعات کررہے ہیں تو کیا ہائی اسکول میں متوقع معیار حاصل ہو گیا ہے یا صرف تعداد میں اضافے کی غرض سے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے؟ سر کو تسلی بخش جواب نہیں ملا۔
سبق یہ ہے کہ اداروں کو موجودہ حالت میں تعداد بڑھانے کی بجائے اعلی معیار حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بچوں کی اخلاقی تربیت کرنا ضروری ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی