بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

ایک رکشے کے پیچھے لکھا ہوا تھا۔ ون مسٹیک، گیم اوور۔ ایک غلطی کھیل ختم۔
زندگی میں کچھ غلطیاں اتنی خطرناک، مہلک اور نقصان دہ ہوتی ہیں کہ ان کا خمیازہ غلطی کرنے والے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی افراد کو اور وہ بھی لمبے عرصے تک بھُگتنا پڑسکتا ہے۔ ڈرائیونگ میں کبھی کبھی ایک چھوٹی سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔
تاریخ کے لمحوں نے وہ باب بھی دیکھے ہیں
لمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
یہ بات صحیح ہے کہ انسان غلطی کا پُتلا ہے۔ لیکن اگر دھیان دیا جائے اور احتیاط برتی جائے تو بھیانک غلطیاں سرزد ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی