بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

واقعہ نمبر 1991 انوسٹ اِن ہیومن اسیٹ پر قارئین نے تفصیلات جاننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ شکریہ 
انسانی اثاثہ یا سرمایہ ایک فرد کے علم، مہارت، تجربہ، اور صحت کی معاشی قدر ہے۔ افراد کے ان اثاثوں کو باضابطہ تعلیم، تربیت، اور فلاح و بہبود کے ذریعے بڑھایا جاتا ہے۔ اس سے ان کی ہمہ جہت ترقی ہوتی ہے اور یہ سماج کے لیے مفید بنتے ہیں۔ انسانی اثاثوں کی تعمیر سے ادارے اپنی افرادی قوت کی قدر اور تاثیر کو بڑھاتے ہیں۔ عمومی مہارتیں جیسے وقت کی پابندی، ایمانداری اور فائدہ مند بات چیت، مخصوص ہنر جیسے سافٹ ویئر کوڈنگ یا مالیاتی تجزیہ کو فروغ دیا جاتا ہے۔
ہر شخص اپنے متعلقین کی تعلیم و تربیت پر خرچ کرکے ان کو با ہنر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ ہیومن اسیٹ کی سرمایہ کاری سے صحت مند سماج وجود میں آتا ہے۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، 
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی