بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
شیئرنگ رکشے میں ایک صاحب نے دوسرے مسافروں کی سہولت اور آسانی کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دی اور ڈرائیور صاحب کے بازو میں جاکر بیٹھ گئے۔ ان کے اُتر کر چلے جانے کے بعد جب میں نے ان کی رحم دلی کی تعریف کی تب رکشہ ڈرائیور بولے کہ فارین ریٹرن آدمی میں ایسی اخلاقی خوبی پیدا ہو جاتی ہے۔
ایسا نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ بات صد فی صد صحیح ہو لیکن یہ سچ ہے کہ پردیس میں جب انسان خود مسائل جھیلتا ہے تو لامحالہ اسے دوسروں کی تکلیف کا احساس ہونے لگتا ہے اور وہ دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
آئیے ہم سب بھی اپنی ذات سے دوسروں کی تکالیف دور کرنے والے بنیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی