بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
راہ چلتے میں نے ایک نوجوان کی ٹی شرٹ پر لکھا ہوا دیکھا۔
Me v/s Me میں بمقابلہ میں۔
گہری بات ہے۔ ہمارا مقابلہ اکثر و بیشتر خود سے ہوتے رہتا ہے۔ ہماری شخصیت کا ایک پہلو اچھا بننے کی کوشش کرتے رہتا ہے ساتھ ہی دوسرا پہلو بُرائیوں پر اُکساتے رہتا ہے۔ یہ مقابلہ بلکہ جنگ مسلسل جاری رہتی ہے۔ جن افراد کو خود پر قابو ہوتا ہے وہ جنگ جیت کر اچھے اور نیک بن جاتے ہیں اور جو افراد خود سے جنگ ہار جاتے ہیں وہ بُرائیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔
خود سے جنگ جیتنے کے لیے خود پر قابو، سچائی اور ایمان داری پر یقین اور اعتماد و اعتبار ضروری ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی