بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

آپ کے بچوں کی کیا مصروفیت ہے؟ صبح سویرے سے دوپہر تک اسکول، دوپہر بعد سے شام تک اضافی پڑھائی، شام میں ایک ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ اور رات دیر گئے تک ٹیوشن۔ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کے بچے بہت زیادہ مصروف ہیں؟ اس میں ان کا بچپن کہیں کھو یا گُم تو نہیں ہورہا ہے؟
بچپن تو نادانی، شرارت اور بے وقوفیوں سے بھرا پُر لطف دور ہوتا ہے۔ بچپن زندگی کا سب سے سنہرا دور ہے اسے سنہرا ہی رہنے دیا جائے۔ ہاں تعلیم اور تربیت پر بھی دھیان دیا جائے۔ توازن ضروری ہے۔ بچے ہنسی مزاق اور شرارت کریں تو کرنے دیں لیکن بدتمیزی کریں تو ان کی اخلاقی تربیت کریں۔ قارئین کی کیا رائے ہے؟


عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر, گُڈ کیریکٹر کمپنی