بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک طالب علم پڑھائی کے ساتھ نوکری بھی کرتے تھے۔ امتحان کے قریب جب ان سے پوچھا کہ کیا آفس سے چھٹی ملی؟ نہیں۔ کیوں؟ باس نے منع کردیا ہے۔ کیوں؟ آفس میں بہت کام ہے۔
انہیں یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ جاکر باس سے یہ بولیں کہ سر مجھے امتحان کے لیے پندرہ دنوں کی چھٹی دیجیے۔ میری غیر حاضری کی وجہ سے آپ کا جو نقصان ہوگا، بعد میں واپس آکر اس سے دوگنی محنت کرکے آپ کا دو گنا فائدہ کردوں گا۔ میرے نہ آنے سے جو سو گھنٹوں کی غیر حاضری ہوگی بعد میں دو سو گھنٹے کام کردوں گا۔
ایسا کہنے پر باس نے خوشی خوشی چھٹی دے دی۔
سبق یہ ہے کہ ہمیں ہمیشہ اپنے فائدے کے ساتھ دوسروں کے فائدے یا نقصان کا بھی دھیان رکھنا چاہیے۔ اس سے خود کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی