بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک چھوٹی سی ہوٹل کے کاونٹر پر جب میں بِل ادا کرنے کے لیے پہنچا تو وہاں ایک صحت مند بزرگ بھی ادائیگی کررہے تھے۔ کاونٹر پر بیٹھے شخص نے ان سے ان کی عمر پوچھی تو انہوں نے کہا 67 سال۔
اتنی عمر کے افراد تو اکثر بہت بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔ آپ کی صحت کا راز کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں شراب نہیں پیتا اور جس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا وہاں ناشتے میں صرف ایک روپئے میں چھ اقسام کے کھانے ملتے تھے پھر بھی میں نے کبھی بھی ضرورت سے زیادہ نہیں کھایا۔
باتوں باتوں میں انہوں نے صحت مند زندگی کے زریں اصول بیان کردیے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی