بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

 

ہائے وے پر سفر کرتے وقت ایک بڑی ہورڈنگ پر نظر پڑی۔ لکھا تھا۔
I selected transformation.
میں نے تبدیلی کا انتخاب کیا۔
ساتھ میں ایک ادھیڑ عمر کے شخص کی دو تصاویر بھی تھیں ایک سر کے بالوں کے بغیر اور دوسری سر پر بالوں کے ساتھ۔
خود کی جسمانی ساخت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہم سب فکر مند بھی رہتے ہیں اور لگاتار کوشش بھی کرتے ہیں۔ اچھی بات ہے کرنا چاہیے۔
لیکن کیا ہی بہتر ہوتا کہ ہم سب جسمانی ساخت کی بہتری کے ساتھ خود کی اخلاقی بہتری کے لیے بھی ٹرانسفارمیشن یعنی کہ تبدیلی کا فیصلہ کریں اور اخلاقی طور پر خوب سے خوب تر بننے کی بھرپور کوشش کریں۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی