بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
شوہر اور بیوی میں جھگڑے نہ ہوں اور نوبت علیحدگی تک نہ پہنچے اس کے لیے کیا کیا جائے؟ ایک مزاحیہ جواب دیا گیا کہ دونوں مل کر جوائنٹ لون لے لیں۔ مالیاتی ادارے ہر جھگڑے کی نہ صرف مصالحت کرادیں گے بلکہ مل جل کر رہنے کی تلقین بھی کرتے رہیں گے۔
بات مزاحیہ ضرور ہے لیکن ایک تلخ حقیقت کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ آج ہماری زندگی کا ہر رشتہ پیسے کی بنیاد پر ٹِکا ہوا ہے۔ ہماری دوستی، دشمنی اور رشتے داریاں بھی دولت کی بنیاد پر ہی بنتی یا بگڑتی ہیں۔ اس مادیت سے ہر کوئی پریشان ہے۔
آئیے ہم سب اخلاقی قدروں کی آبیاری کریں اور رشتوں کو اخلاقی بنیادوں پر مضبوط بنائیں۔ پیسے کو صرف اتنی ہی اہمیت دیں جتنی کہ اس کا حق ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی