ایک تعلیمی ادارے میں اساتذہ سے بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے گُڈ کیریکٹر کمپنی کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ بعد میں سوال و جواب کے وقفے میں ادارے کے ذمہ دار نے ایک خاتون استاد کی طرف سے یہ بتایا کہ بچوں کی شرارت، بدتمیزی اور غیر اخلاقی حرکتوں سے پریشان ہوکر یہ ٹیچر نوکری چھوڑنا چاہتی ہیں۔ کیا ان کا فیصلہ صحیح ہے؟
عرض اور گذارش یہ کی گئی کہ پہلے گُڈ کیریکٹر کمپنی کی بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کی مختلف حکمت عملی نافذ کریں اور اگر کچھ عرصے میں بچوں کے سلوک اور برتاؤ میں مثبت تبدیلی نہ ہوئی تو آپ فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہوں گی۔ 
بگڑتے ماحول سے ڈر کر یا گھبرا کر ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے بلکہ ڈٹ کر اور مزید طاقت اور محنت سے معاشرے کو اعلی اخلاقی قدروں سے مزین کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آئیے ہم سب عہد کریں کہ سماج سے غیر اخلاقی حرکتوں کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
 ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی